پاکستانی وزیراعظم کے مشیر: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاک – ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزيز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ پاکستان، علاقائی تعاون کے فروغ بالخصوص پاکستان – ایران تعلقات کی توسیع کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا ای سی او کانفرنس سے خطاب

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سب سے پہلے ‏اجلاس میں تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا: علاقائی روابط کومضبوط بنانے کیلئے ای سی او اہم فورم ہے۔