دھشتگردی کے خلاف قائم مغربی اتحاد، دھشتگردی ختم نہیں کرنا چاہتا: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قائم مغربی اتحاد دہشت گردی کی بیخ کنی کرنا ہی نہیں چاہتا۔ تہران میں بوسنیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باقرعزت بیگوویچ اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ […]
بعض بڑی طاقتوں نے دھشتگردی کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے: صدر روحانی
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔ صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک […]
عراق میں اسلامی بیداری کا نواں اجلاس اختتام پذیر، اختتامی بیانیہ جاری

عراق میں اسلامی بیداری کی نشست سے، جو کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل صف اول میں ہے، معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی ممالک دشمنوں کی مذموم سازشوں کے مقابل عراق کے عوام اور حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔
عالمی مجلس برائے اسلامی بیداری کی اعلی کونسل کا نواں اجلاس بغداد میں ایک بیان جاری کرکے اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔
اس بیان میں علاقے کے حالات خاص طور سے عراق، شام، یمن اور فلسطین کے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلامی بیداری کی تحریک پیشرفت کر رہی ہے۔
عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں نے اتوار کی شام اس نشست کے اختتامی بیان میں تاکید کی ہے کہ اسلامی بیداری ایک روشن حقیقت کی حیثیت سے اسلامی اقدار کی بدولت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں واضح طور پر علاقائی سطح پر پیشرفت کرتی دیکھی جاسکتی ہے۔
