انصاف کی فراہمی تک پاناما کیس سنتے رہیں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کی خواہشات کے تابع نہیں اور عدالت انصاف کی فراہمی تک یہ کیس سنتی رہے گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے وراثتی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی وصولی پر جواب کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ تفصیل جمع کرانے کے لیے پیرتک کی مہلت دی جائے جس پر جسٹس کھوسہ نےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ تمام دستاویزات ہیں اور پیش کردی جائیں گی لیکن اب آپ دستاویزات پیش کرنے کے لیے وقت مانگ رہے ہیں۔

جو لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کا دفاع کررہے ہیں وہ، دہشت گرد نہیں ہیں; خطیب نماز جمعہ تہران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی حکومت کو شام، عراق اور یمن میں عوام کے قتل عام اور تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے عراق اور یمن میں ایران کی مبینہ مداخلت کے سعودی وزیر خارجہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ 

حقیقت انتظار، امام زمانہ (عج) کےامرکا احیاء ہے؛آیت اللہ جوادی آملی

انتظارکی حقیقت یہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کا منتظر،معتقد اورعارف اپنی معرفت کی بنا پران کےامرکا احیاء کرتا ہے اوراپنے آپ کو ان کے اوامر کے دائرے میں محدود کردیتا ہے تاکہ اس کے باطن سے فیض الہی کا چشمہ پھوٹ کراس کےظاہرمیں جلوہ کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مفسرقرآن کریم اورشیعوں کےمرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نےاپنی کتاب (امام مہدی علیہ السلام موجود موعود) میں مکتب اہل بیت علیہم السلام میں انتطارکے مفہوم کے بارے میں لکھا ہےکہ انتظارکے حقیقی معنیٰ کی وضاحت کے لیےمتعدد روایات موجود ہیں کہ جن میں سے ایک روایت یہ ہے کہ ابوبصیر حضرت امام صادق علیہ السلام سے اس طرح نقل کرتے ہیں :(لیعدن احدکم لخروج القائم ولو سهما۔ ۔ ۔) بنابریں جو شخص حقیقت میں امام زمانہ علیہ السلام کا منتظرہونا چاہتا ہے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو تیار کرے اگرچہ ایک تیر کو آمادہ کرکے۔