جگلوٹ سکردو روڈ توسیعی منصوبہ، ٹینڈر اوپن، ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ مل گیا۔
ایف ڈبلیو او 455 ارب 80 کروڑ کیساتھ منصوبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، مہران بینک نے فنڈنگ پر رضا مندی ظاہر کردی۔ این ایچ اے کے دفتر میں باقاعدہ طور پر ٹینڈر اوپن کئے گئے،2 چینی کمپنیوں نے بھی بڈنگ میں حصہ لیا جو پری کوالیفیکشن کے مرحلے ہی میں ناک آوٹ ہوگئیں، توسیعی […]
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل رضا عابدی کو گھر سے حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ذرائع. کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا۔ […]
ملک کی مشکلات انقلابی فکر اور بلند حوصلوں سے حل ہوں گی/ امریکہ سے مذاکرات مشکلات میں اضافہ کا باعث ہیں: رہبر انقلاب

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کی مشکلات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ مشکلات انقلابی فکر اور بلند حوصلوں سے ہی حل ہوں گے جبکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف یہ کہ مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
تین نومبر تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر انقلابی طلبا کے قبضے کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملک کے مسائل و مشکلات کو انقلابی جذبہ اور نظریہ ہی حل کرسکتا ہے۔ امریکا سے سازباز اور اس کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوں گے-
