ملک میں موجود تمام نوگوایریاز کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

چھوٹو گینگ نے غیر مشروط ہتھیار ڈالے جب کہ تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر-
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ نے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جب کہ ملک میں موجود تمام نوگوایریاز کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
۱۳ رجب المرجب؛ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن مولود کعبہ پر جلوس و تقریب کا اہتمام ہوگا

۱۳ رجب جشن ولادت باسعادت حضرت علی ابن ابو طالب علیہ سلام کے موقع پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جلوس و محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں عظیم الشان محافل میلاد کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
اختیارات سیکرٹریزکے پاس ہیں،کوئی کام نہیں ہورہا،وزراءاسمبلی میں پھٹ پڑے

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی وزراءکے پاس کسی بھی قسم کے مالی اختیارات نہیں ہیں تمام مالی اختیارات سیکرٹریز کے پاس ہیں ہم سیکرٹریز سے صرف پوچھ سکتے ہیں کہ فنڈز استعمال کیوں نہیں ہورہے مگر سرزنش نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا
