حکومت نے ریڈ زون میں دھرنوں اور جلسوں پر پابندی لگا دی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسلام آباد کے ریڈ زون اور ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی اور نہیں دھرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے سے کسی کی نیک نامی نہیں ہوئی۔
ڈی جی رینجرزمیجربلال اکبر کی سندھ پنجاب بارڈرسیل کرنے کی تجویز

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لئے کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس ریڈ زون میں ہونے والے دھرنے کے باعث معطل کی گئی جسے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں معطل کیا گیا تھا تاہم حکومت اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سروس بحال کی گئی۔
