علامہ عارف الحسینی کی حکمت عملی
عالمی سیاست کے بت شکن خمینی ؒ نے بعض علمائے دین کو مایہ ناز، سچا، حقیقی اور گراں قدر کہا اور یہ سبھی تنظیمی علماء تھے۔ ان شہداء کی شان میں یہ بھی فرمایا کہ ان کے دل اسلام کے لئے تڑپتے تھے اور یہ حقیقی محمدی اسلام کے فروغ کی انتھک جدوجہد کرنے والے تھے اور انہیں ہی ہمیشہ ظالموں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔
تکفیری گروہ داعش کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا: سید حسن نصر اللہ
لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے اپنی آج کی اشاعت میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر نیست و نابود ہوجائے گا۔
آیت اللہ نوری ہمدانی وہابیوں کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار
آیت اللہ نوری ہمدانی نے آٹھ شوال جنت البقیع کے انہدام کی برسی کے موقع پر وہابیوں کے اس ناجائز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وہابیوں کو منطقی طور پر مناظرے کی دعوت دی ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام میں آیا ہے کہ آٹھ شوال کا دن بیدار ضمیر مسلمانوں اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے غم کو تازہ کر دیتا ہے۔
