عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت پر تاکید
ایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری کے اعلان کا دن ہے اور تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس دن یوم القدس کی ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف، کہ جن کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں۔
صیہونی حکومت کا وجود ہی ظلم وستم اور غارتگری پر استوار ہے
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔
فلسطینی شہداء کی تعداد ۲۰۴ تک پہنچ گئی
قاہرہ میں تحریک حماس کے دفتر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ یہ تحریک جنگ بندی کے لیے مصر کی طرف سے پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کے سلسلے میں اپنا موقف جلد بیان کرے گی تاکید کی کہ غزہ کے مظلوم عوام امریکی بموں سے قتل عام ہو رہے ہیں۔
