کربلا عظیم خطرے سے بچ گئی/ شہر کے نزدیک ۲۰۰ تکفیری دھشتگرد گرفتار+ تصاویر
عراقی فوج نے شہر کربلا کے نزدیک تکفیری گروہ داعش کے ۲۰۰ دھشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔
عراقی فوج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دوائی اور خوراکی مواد کے بیس کنٹینروں کو فوج نے مشکوک حالت میں اس وقت روک کر ان کی تلاشی لینا شروع کر دیا جب وہ شہر کربلا کے نزدیک پہنچ چکے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، ایک شب میں ۴۰ فلسطینی شہید اور ۱۶۴ زخمی
غزہ پٹی پر جاری صہیونی سفاکیت کو چھے دن گزر گئے ہیں لیکن نہ اقوام متحدہ نے اس دردناک اور وحشیانہ جارحیت کی مذمت کی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والی کسی دوسری عالمی تنظیم نے۔
غزہ کا نوحہ
اے کائنات کے پالنے والے، اے رحیم و کریم اللہ! اب تو ہی ان مظلوموں کی صدائے ھل من کو سن لے۔ اے اللہ! وہ معصوم کلیاں جو اسرائیل کے بے رحم ہتھیاروں سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں اور ان کلیوں کی بے بس ماؤں کے پارہ پارہ کلیجے تجھ سے فریاد کرتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
