ایبٹ آباد، شیعہ عالم دین علامہ وسیم شیرازی کو انکے والد کے ہمراہ شہید کر دیا گیا

ایبٹ آباد میں عالم دین علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد کو شہید کر دیا گیا۔ علامہ وسیم شیرازی حسن ٹاون ایبٹ آباد میں موجود اپنی رہائش گاہ سے اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کے لئے نکل رہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔

ایران اور عمان، دہشتگردی سے مقابلے پر تاکید

 عرب و افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے گفتگو میں دہشتگردی کے مقابلے کیلئے علاقائی یکسوئی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی مسائل خاصطور سے عراق کے بارے میں گفتگو کی۔