حضرت علی (ع) وسیع و عریض مملکت کے حاکم ہونے کے باوجود بھی متواضع تھے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر خاصطور سے ایران کے صوبے گیلان سے ملاقات کیلئے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں غیور عوام سے اپنے خطاب میں آج کے عظیم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا

پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ”ردالفساد” کے نام سے سکیورٹی آپریشن کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ”ردالفساد” کے نام سے سکیورٹی آپریشن کا آغاز کر دیا ، آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں تمام کورکمانڈرز،پاکستان رینجرز پنجاب اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوںنے شرکت کی ، فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ‘رد الفساد’ کا مقصد ملک میں بچے کچھے دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن” رد الفساد” کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنا ہے اور یہ کہ اس آپریشن سے سرحد کی سکیورٹی بھی یقینی بنے گی۔

سپاہ صحابہ،طالبان اور لشکر جھنگوی کے آپس میں روابط ہیں، ڈی جی آئی بی

 
ڈی جی آئی بی آفتا ب سلطان نے سینٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کا نیٹ ورک پکڑا لیا، تعلیمی اداروں پر حملوں کی اطلاعات تھیں، انہوں نے کہ  دہشتگرد گرو ہ سپاہ صحابہ،طالبان اور لشکر جھنگوی کے آپس میں تعلقا ت ہیں۔