عوام کے سامنےدین اسلام کی حقیقی شکل پیش کی جائے

 رپورٹ کے مطابق علماء و ذاکرین کے ایک وفد نے نجف اشرف میں مرجع تقلیدآیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آپ نے اس وفد کو ہدایت کی کہ ماہ محرم الحرام میں عوام کوحقیقی اسلام کے بارے میں بتائيں اور عوام کے درمیان اتحاد ومحبت کی ترویج کی کوشش کریں۔

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 شیعہ شہید اور 3 زخمی

 کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو شہید کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ منڈی سے سبزی کی خریداری کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن کیجانب آ رہے تھے۔