چیف جسٹس نے قصور واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا، چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ بچی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا واقعے کا از خود نوٹس میڈیا رپورٹس سے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
قم میں حکومت کی حمایت اور امریکہ کی ایران میں مداخلت کے خلاف مظاہرے
روحانیت نیوز(ترجمان) ایران کے شہر قم مقدسہ میں آج ہزاروں علماء، مراجعین عظام اور عوام نے حکومت ایران اور نظام جمہوری اسلامی ایران کی حمایت اور امریکہ کے صدر کی مداخلت پر آج ایک عظیم مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بچے،بوڑھے ،خواتین،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں […]
امریکی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ فاسق اور ظالم حکومت ہے/رہبر معظم انقلاب

امریکی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ فاسق اور ظالم حکومت ہے/ امریکہ کی ظالم و فاسق حکومت کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔
