عمران خان نااہلی سے بچ گئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلہ سنانے میں تاخیر پر چیف جسٹس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرافٹنگ کی وجہ سے فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوئی جس پر معذرت خواہ ہوں، فیصلہ تحمل سے سنیں، جب تک فیصلہ ہم سنا نہ دیں کوئی ردعمل نہ دے۔
سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا۔
بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا امریکی فیصلہ،قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میںامریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس(یروشلم ) کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانہ کو بیت المقدس میں منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،
