حکومت اور دھرنا قیادت میں معاہدے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا احسن اقبال کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمیاسلام آباد ہائی کورٹ کا احسن اقبال کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی

ہائی کورٹ نے حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان فوج کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے معاہدے کا نہیں بلکہ صرف دھرنا ختم کرانے اور فیض آباد انٹرچینج خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی اور وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔