میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی، ناقابل برداشت/رہبر معظم

رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح کو فقہ کے درس خارج سے قبل میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے پردرد واقعات اور عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے دار عناصر کی خاموشی اور بے عملی پر سخت تنقید کی۔ آپ نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اس مسئلے کا حل مسلم ممالک کی جانب سے میانمار کی بے رحم حکومت  کے خلاف عملی اقدامات اور اس  پر سیاسی اور معاشی دباؤ کے ذریعے ممکن ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دنیا کے جس گوشے میں ظلم ہو رہا ہو، اسلامی جمہوریہ ایران (کی حکومت) کو صاف الفاظ اور شجاعانہ انداز میں اپنا موقف واضح کردینا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مذہبی تعصبات کے ممکنہ اثرات کے باوجود میانمار میں پیش آنے والے سفاکانہ واقعات کو مسلمانوں اور بودھ مذہب کے ماننے والوں کے درمیان  صرف مذہبی اختلاف کی حد تک گھٹا کر پیش کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ اس منصوبے پر عملدرامد میانمار کی حکومت ہی انجام دے رہی ہے اور اس کی قیادت ایک بے رحم عورت کے ہاتھوں میں ہے جو نوبل امن پرائز بھی جیت چکی ہے ، درحقیقت  نوبل امن پرائز کی یہیں پر موت واقع ہوچکی ہے۔

پیغمبر اکرمصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے محبت/ تحریر : محمد لطیف مطہری کچوروی

شیعہ کے اصطلاحی معانی میں سے ایک خاندان نبوت و رسالت کے ساتھ محبت و دوستی ہے اور آیات و روایات میں اس بات کی زیادہ تاکید کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بےشمار احادیث  ایسی ہیں جن میں  حضرت علی علیہ السلام کی محبت کو واجب و لازم قرار دیا گیا ہے یہاں تک کہ حضرت علی علیہ السلام سے محبت و دوستی  کو ایمان اور ان سے دشمنی و عداوت کو نفاق کا معیار قرار دیا گیا ہے ۔سیوطی آیت کریمہ {وَلَتَعْرِفَنَّ هُمْ فىِ لَحْن ِالْقَوْل} {اور آپ انداز کلام سے ہی انہیں ضرور پہچان لیں گے}کی تفسیر میں ابن مردودیہ اور ابن عساکر سے نقل کرتے ہیں کہ :آیت کریمہ میں لحن القول سے مراد علی ابن ابی طالب کی نسبت دشمنی اور کینہ رکھنا ہے ۔