تازہ ترین

داعش کی روزانہ کمائی

 داعش کے دہشت تیل کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ، لوٹ مار، تاوان اور رنگ داری جیسے کاموں سے روزانہ لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔ امریکہ کے خفیہ حکام کے مطابق انتہا پسند گروہ داعش کی روزانہ کی آمدنی تیس لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 743

ان حکام کا کہنا ہے کہ پوری تاریخ میں کسی بھی دہشت گرد گروہ کی آمدنی اتنی نہیں رہی ہے جتنی اس وقت داعش کی ہے۔ اسی موضوع کے پیش نظر امریکی بہت فکر مند ہیں اگرچہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت نہیں ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ امریکا پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ داعش کے کنٹرول میں گیارہ تیل کے كنوے ہیں جو عراق اور شام میں ان کے کنٹرول والے علاقوں میں واقع ہیں۔ اس وقت عراق اور شام کے کچھ علاقے داعش کے کنٹرول میں ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے تیل فروخت کر داعش اچھی کمائی کر رہا ہے۔

داعش، غیر قانونی طریقے سے تیل فروخت کرنے کے لئے ہر بیرل پر25 سے 60 ڈالر کی چھوٹ بھی دیتا ہے جو عام طور پر منڈیوں میں 100 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح اسے تقریبا تیس لاکھ ڈالر روزانہ کی آمدنی ہو رہی ہے۔ اس انتہا پسند گروہ نے عراق کے آثار قدیمہ کی چوری کرکے انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کر بھی لاکھوں ڈالر کی کمائی کی ہے۔
اسی طرح سے داعش نے انسانی اسمگلنگ بالخصوص خواتین اور بچوں کو فروخت کر بھی خوب دولت کمائی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اغوا کرکے تاوان کے طور پر بھی دہشت گرد گروہ داعش زبردست کمائی کر رہا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *