اگر امت اسلامیہ متحد ہوگی تو دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکےگا

روحانیت نیوز (ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے جشن عید میلادالنبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اتحادت بین مسلمین قرآن اور اسلام کا تغیر نا پذیر دستور ہے انھوں نے کہا شیعہ اور سنی مسلمانوں کو دشمن کے دھوکے میں نہیں آنا چاہئے، اگر امت اسلامیہ متحد ہوگی تو دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکےگا انکا مزید کہنا تھا کہ پیغمبر رحمت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے اور آپ کی حیات طیبہ اہل ایمان کے لئے روشن منارہ ہے۔

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *