- تفصیلات
- تحریر اسحاق عارفی و محمد علی انجم
- زمرہ: سکردو
- مشاہدات: 128
شگری بالا، ناگن رانی کی مسحور کن وادی
(اسحاق عارفی و محمد علی انجم)
غیور اور محب وطن لوگوں کی سر زمین بلتستان میں ٹھنڈے پانیوں کے میٹھے چشمے ، کوہسار، نخلستان اور ٹھاٹھیں مارتے دریاؤں کی بے ہنگم آوازیں زندگی کو فطرت کے قریب تر کرتی ہیں.
بلتستان کی کئی چھوٹی وادیاں ایسی ہیں جہاں زندگی ہمیشہ رقصاں رہتی ہے ، کچھ وادیاں آج بھی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں، گو ان وادیوں کا دیومالائی حسن دیکھنے والے کو مسحور کر دیتا ہے لیکن نفسا نفسی کے باعث آج کا انسان گھر تک محدوو ہو کر رہ گیا ہے۔