جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے نائب  صدر حجۃ الاسلام یوسف علی فیاضی نے  کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ہمارے بزرگانِ دین کی جانب سے اسلام کی خاطردی گئی قربانیوں کی یاد دلاتاہے، محرم الحرام ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، صبر وبرداشت، استقامت و ہمت، حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کی بقا کیلئے ہر قوت کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی پیغام دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اسلام کے روشن چہرے کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے بیان کیا جائے، وحدت و اخوت کو فروغ دیا جائے اور نفرت و انتشار کا خاتمہ کرکے بدی کی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے تاکہ شرپسند عناصر امت مسلمہ کی داخلی وحدت کو کمزور نہ کرسکیں۔

نائب صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کامذہب ہے محرم الحرام ہمیں اخوت ، رواداری اور باہمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے اغیار کی سازشیں ناکام رہیں گی  مبلغین عوام کو یہ پیغام دیں کہ ہم امن کا قافلہ ہیں امن کے حوالے سے عوام کیلئے  پیغام ہے کہ ہر مسلک کے مسلمات اور مقدسات کا احترام کیا جائے اور ہر قسم کی طعن و تشنیع سے گریز برتا جائے ۔

انکا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فتنہ و فساد پھیلانے والے مواد پر فوری طور پر پابندی لگاکرکارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جو عناصر فرقہ وارایت کو ہوا دینا چاہتے ہیں ان کے مذموم عزائم کا سدباب ہوسکے فرقہ واریت سے نجات کیلئے عوام الناس میں یہ شعور عام کیا جائے کہ وہ اپنی مجالس اور مذہبی پروگراموں میں بین المسالک اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

علامہ یوسف فیاضی کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان کے شہری، آئینی اور مذہبی حقوق کی آزادی فراہم کریں، مراسم عزاءکے انعقاد اور اہتمام میں عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔مجالس عزاءاور جلوس ہائے عزاءکے تحفظ اور شرپسندی کے خاتمے اور امن و امان کے راستے میں پیش آنے والی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ جلوس ہائے عزاء کے روٹ کو محدود یا تبدیل کرنے، مجالس عزاء کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے اور مجالس ختم یا تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرنے سے اجتناب کریں اور کسی قسم کا خوف و ہراس اور پریشانی پھیلانے کی بجائے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

 

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه