تازہ ترین

معاون هماهنگی زائرین استانداری قم آقای محسن عالیپور کی دفتر جامعه روحانیت بلتستان آمد

معاون هماهنگی امور زایرین استانداری قم آقای محسن عالیپور کی جامعہ روحانیت کے وفد سے ملاقات آقای محسن علی پور ایک وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر تشریف لے آیے صدر محترم جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد علی ممتاز نے مہمانوں کو خیر مقدم کیا اور زا‌یرین کو قم میں درپیش مختلف مشکلات بیان کیا

شئیر
41 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1011

اور جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے زایرین کے لیے انجام دی جانے والی خدمات بیان کیا۔ آقای عالی پور نے بیان شدہ مشکلات کو حل کرنے کے لیے کوشش کرنے کا وعدہ کیا اور فرمایا کہ پاکستان سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے زایرین قم تشریف لے آتے ہیں بالخصوص اربعین کے ایام میں اور اس عرصے میں مختلف مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ اس لیے استانداری قم میں ایک شعبہ ہی اسی امر کے لیے اختصاص کردیا گیا ہے آپ نے زایرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کروںے کا عزم ظاہر کیا۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے استانداری کی طرف سے اس سال زایرین اربعین کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور درخواست کی ہے کہ آیندہ سال بھی اس سال کی طرح زایرین اربعین کے لیے مصلی قدس کو مختص کرینگے اور 23 صفر المظفر کے بجایے 9 ربیع الاول تک مصلی زایرین کی سکونت کے لیے کھلا رہے گا۔ چونکہ پاکستان کے زایرین اربعین کے تقریبا دس دن کے بعد کربلا سے قم کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ آقای عالیپور نے بھی اس امر پر توجہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *