شب ہای قدر کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلس منعقد|تصاویر
شب قدر اور شب ضربت حضرت حضرت علی(ع) کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلس منعقد ہوئی۔
اسماعیلیہ فرقہ کا تعارف،تاریخ ،عقائد۔
ترتیب: محمدجان حیدری ایم فل کلام وعقاید اسلامی۔
اسماعیلیہ ان فرقوں کا اسم عام ہے جو امام صادقؑ کی شہادت کے بعد آپؑ کے فرزند اسمعیل یا امامؑ کے پوتے محمد بن اسمٰعیل بن جعفر الصادق کی امامت کے معتقد ہیں اور مختلف ممالک میں مختلف ناموں "باطنیہ، تعلیمیہ، سبعیہ اور حشیشیہ، ملاحدہ، قرامطہ کے ناموں سے جانے جاتے ہیں۔باطنیہ :بايں معنی کہ اسماعیلی دینی متون کے لئے باطنی معانی کے قائل ہیں مقعتقد ہیں۔[1] گوکہ افواہ عامہ ميں انہیں اس لئے باطنی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اعتقادات و احکام کو خفیہ رکھتے ہیں۔
آسمان امامت کادوسرا ستارہ امام حسن مجتبی (ع )کی زندگی پر ایک نظر
تحریر: محمدعلی شریفی
فطرت کا تقاضا یہ ہے کہ
انسان اپنی چیزوں اوراپنے عزیزوں سے زیادہ محبت کرتاہے اور اس میں کبھی کبھی حد سے زیاده بڑھ بھی جاتاہے خصوصا جب انسان کے نفس کی تربیت نہ ہوئی ہو تو اپنے عزیز اور محبوب کاہرعمل بھلے لگتاہے اگرچہ اصولوں اور قوانین کےخلاف ہی کیوں نہ ہو پس کسی کےلئے ہم جیسےعام انسان کی تائید ، تصدیق اور تشویق زیادہ اہمیت نہیں رکھتی چونکہ ہم اکثر اپنے احساسات وعواطف اور جذبات سے متاثر ہوتے ہیں لیکن تاریخ میں ایسی ہستیاں بھی گزری ہیں جنہوں نے کبھی بھی کوئی بات جذبات ،احساسات اورعواطف کی بنیاد پر نہیں کہی ان میں سے ایک ہستی ایسی بھی ہے جب کسی سے اظہار محبت کرتی ہے اور حد سے زیادہ چاہت دکھاتی ہے تو اندازہ ہوتاہے کہ یہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتی ان کی محبت اور دشمنی ہمیشہ خداکےلئے ہوتی ہے تاریخ اٹھاکردیکھیں
