مثالی گھر،کردارحضرت زہراء(سلام اللہ علیہا)کےآئینے میں

مقدمہ
گھر ، یوں تو چھوٹی سی چاردیواری کا نام ہے مگر حقیقت میں ایک تربیت گاہ ہے ایک تربیت یافتہ گھر انسان کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے ، معاشرے کی ترقی ، انسان کی سعادت اور تکامل کا راستہ اس گھر سے مربوط ہوتی ہے۔
لیکن زندگی کی اہم بنیاد اور معاشرے کی اس عظیم تعلیم و تربیت گاہ کے نظم و نسق کی ذمہ داری خواتین پر ہے،یعنی کسی بھی معاشرے کی ترقی اور اچھائی کا دارو مدار خواتین کا کردار ہے،پس ایک عورت کیلئے ضروری ہے ،کہ وہ عملی طور ایثار قربانی کے ذریعے ثابت کردیں کہ عورت کا کردار کسی بھی معاشرےکی ترقی میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔