جامعہ روحانیت بلتستان کے صدارتی انتخابات، محمد حسین حیدری صدر منتخب

جامعہ روحانیت بلتستان| الیکشن کمیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ حیدر شریفی کے مطابق صدارتی امیدوار کی تعداد سات تھی جن میں سے 4 افراد انتخابات سے پہلے الیکشن سے دستبردار ہوئے جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لئے حجۃ الاسلام احمد حسن عابدی اور حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور حجۃ الاسلام محمد علی انصاری کے درمیان مقابلہ ہوا، تاہم حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری 229 ووٹ لیکر دوسال کے لے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر منتخب ہوئے۔

قنبر امام علی علیه السلام کا غلام

قنبر امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خاص خادم تهے اور انکا آن حضرت کےساتھ مستقل طور پر وابستہ تھا۔ وہ حضرت امام علی علیہ السلام کے محبوب تھے اور آنحضرت بھی ان سے بے حد محبت کرتے تھے۔
بدقسمتی سے ، ان کی زندگی اور اوقات کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں ، علی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے بارے میں صرف مختصر تاریخی حوالہ جات اور کہانیاں ہی ان کی خوبی اور وجود کو ظاہر کرتی ہیں۔ قنبر نسب کے لحاظ سے بھی ایک نامعلوم شخص ہے ، اور اس کے باپ دادا کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔ لیکن اس سے بالاتر حسب اور نسب کیا هو سکتا ہے کہ قنبر کو علی (ع) کی طرف نسبت دیتے ہیں؟