حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں جانب سے عشرہ محرم الحرام منعقد، تصاویر (۱)

حسب سابق امسال بھی سالار شھیدان مظلوم کربلا ابا عبد الله الحسین اور آپ کے باوفا جانثارساتھیوں غم دنیاء بھر کی طرح طلاب بلتستان مقیم حوذه علمیه قم المقدسه ایران کے زیر اهتمام اول محرم الحرام سے ١۳ محرم الحرم حسینیه بلتستانیه میں انتهای عقیدت و احترام منایا گیا۔
محرم ہمیں اعلیٰ انسانی اقدار کی بقا کیلئے ہر باطل قوت کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی پیغام دیتا ہے، علامہ یوسف فیاضی
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام یوسف علی فیاضی نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ہمارے بزرگانِ دین کی جانب سے اسلام کی خاطردی گئی قربانیوں کی یاد دلاتاہے، محرم الحرام ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، صبر وبرداشت، استقامت و ہمت، حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کی بقا کیلئے ہر قوت کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی پیغام دیتا ہے۔
کربلاکاسرمدی پیغام اورہماری ذمہ داریاں
مقدمہ
ارشادخداوندی ہورہاہے۔”کنتم خیرامۃاخرجت للناس تامرون باالمعرون وتنھون عن المنکروتومنون بااللہ ” (1) تم بہترین امت ہوجسے لوگوں کیلئے منظرعام پرلایاگیاہے تم لوگوں کونیکیوں کاحکم دیتے ہواوربرائیوں سے روکتےہواوراللہ پرایمان رکھتے ہو۔
خالق کائنات نے امت اسلامیہ کوبہترین امت بناکرپیداکیاہے۔لیکن امت کی بہتری کیلئےتین علامتیں اس آیہ کریمہ میں ذکرفرمایاہے:
۱۔ لوگوں کے فائدے کیلئے کام کرے۔
۲۔ نیکیوں کاحکم دے اوربرائیوں سے منع کریں۔
3۔ان سب کے پیچھے ایمان بااللہ کاجذبہ ہو۔
