یوم وفات حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا

حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا تاریخ اسلام کی ان عظیم خواتین میں سے ہیں جن کے چار فرزندوں نے واقعہ کربلا میں اسلام پر اپنی جانیں نچھاور کیں ام البنین یعنی بیٹوں کی ماں ،آپ کے چار شجاع و بہادر بیٹے عباس، جعفر، عبد اللہ اور عثمان تھے حضرت علی بن ابی طالب کے شجاع و بہادر بچے امام حسین علیہ السلام کی نصرت و مدد کرتے ہوئے کربلا میں شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے ۔

نمازِ شب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
محبتِ آلِ محمدؐ ہماری زندگیوں میں پھول میں خوشبو کی طرح ہے جیسے پھول سے خوشبو کسی قیمت جدا نہیں کی جا سکتی (چاہے اسے شاخ سے توڑ دیا جائے یا ہاتھوں میں مسل دیا جائے اسکی خوشبو برقرار رہتی ہے)ایسے ہی محبتِ آلِ محمدؐ ہمارے دلوں میں گلاب کے پھول کی مانند رچی بسی ہے۔