امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے خلاف جدوجہد/بمع کتاب نامہ

امام دہم حضرت امام علی بن محمد النقی الہادی علیہ السلام 15 ذوالحجہ سنہ 212 ہجری، مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے (1)آپ (ع) کا نام "علی” رکھا گیا اور کنیت ابوالحسن، (2)اور آپ (ع) کے مشہور ترین القاب "النقی اور الہادی” ہیں۔ (3)اور آپ (ع) کو ابوالحسن ثالث اور فقیہ العسکری بھی کہا جاتا ہے۔ […]

عوام الناس ان کا مقام اورسیاست و حکومت میں ان کا کردار،حضرت امام(رح) کی نگاہ میں

لوگوں کے ووٹوں کو معیار قرار دینا
امام(رح) کی سیرت و حکومتی افکار میں لوگ خاص مقام کے حامل ہیں نیز بنیادی کردار کے مالک ہیں۔ امام(رح) اسلامی انقلاب کی عظیم الشان تحریک کو لوگوں اور خدا کی غیبی امداد کی مرہون منت سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے وہ لوگوں کو انقلاب جیسی نعمت کے ولی کے عنوان کے متعارف کراتے ہیں اور ملکی عہدیداروں کو لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی وصیت کرتے ہیں، امام(رح) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک خود کو لوگوں کا شکر گذار اور خادم قرار دیا اور اس سلسلہ میں ان کا وصیت نامہ بھی موجود ہے جوکوتاہیوں اور کمیوں کی وجہ سے خداوندمتعال اور عوام الناس سے معافی طلب کرنے اور ان کے لئے دعاپر اختتام ہوتاہے۔