انقلاب کا کیڑا یا جاوید چودھری کی تمثیل خطا /تحریر : محمد حسن جمالی
ان قلمکاروں اور تجزیہ نگاروں کی زندگی پر ترس آتا ہے جو قلمی طاقت کے ذریعے حقائق سے پردہ اٹھانے کے بجائے اسے چھپانے کی کوشش میں وقت ضائع کرتے ہیں ـ جاوید چودھری صاحب کسی تعارف کا محتاج نہیں ، وہ کالم نگاری کی دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں، فن تحریر میں اس کی نظیر کم ہے، لیکن اس کے باوجود موصوف کی تحریروں میں مغالطہ کاری کی باتیں، عصبیت پر مبنی جملے اور حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پڑھنے والوں کو سرگردان کرنے والے الفاظ فراون دکھائی دیتے ہیں ، بے شک ان کا مطالعہ وسیع ہے، لکھنے میں وہ طولانی تجربہ رکھتے ہیں، مگر ابھی تک اس حقیقت پر ان کا ایمان اور عقیدہ کمزور لگتا ہے کہ صداقت ہی کسی تحریر کی جان ہوتی ہے ، دانا کی نظر الفاظ سے ذیادہ مفاہیم پر ہوتی ہے ،حقیقت پر مبنی تخیل لفاظی کا حسن ہوتا ہے ، قلم کا تقدس حقائق کو نمایاں کرنے سے باقی رہتا ہے ، مغالطہ کاری دانشمند کو زیب نہیں دیتی ، پریپیگنڈہ پھیلانا تعلیم یافتہ انسانوں کا شیوہ نہیں ہوتا، عصبیت سے کام لینا کم ظرف گھٹیا آدمی کی نشانی ہوتا ہے ، مقیس ومقس علیہ میں پائدار نسبت کا پایا جانا ضروری ہے اور اسی طرح مشبہ ومشبہ بہ میں وجہ شبہ کا ہونا ناگزیر ہے ـ
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام ایک قرآنی محفل+ تصاویر
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام ایک قرآنی محفل منعقد کیا گیا جس میں موسسہ جماران کراچی کے مھمان زائرین جن میں حافظین قرآن؛ نھج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے علاوہ مفاھیم قرآن پر مہارت رکھنے والے جوانان اور نوجوانان شامل ہیں؛ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
عالمی سیاست پر قیام امام خمینی )رح (اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرات/ تحریر : اکبر حسین مخلصی
تمہید
عالمی معاشرے کی سیاسی جدلیات کا اگر قرآن کریم کی رو سےجائزہ لیا جائے تو ایک ھی حقیقت سامنے آتی ھے جسے بجا طور پر حق وباطل کی ازلی پیکار کا نام دیا جا سکتا ھے جس کی طرف متعدد آیات میں اشارہ ملتا ھے جیسا کہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر دو سو اکیاون میں، طالوت اور جالوت کے درمیان ھونے والے معرکہ کے ذیل میں ارشاد ھو رھا ھے )و لو لا دفع اللہ الناس بعضھم ببعض لفسدت الارض و لکن اللہ ذو فضل علی العالمین((بقرہ، آیت251)۔ ترجمہ۔ (اگر اللہ لوگوں میں سے بعض کا بعض کے ذریعے دفاع نہ فرماتا رہتا تو زمین پر فساد برپا ھوجاتا لیکن خدا کا اہل عالم پر بڑا فضل ھے)۔
