عالمی سیاست پر قیام امام خمینی )رح (اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرات/ تحریر : اکبر حسین مخلصی
تمہید
عالمی معاشرے کی سیاسی جدلیات کا اگر قرآن کریم کی رو سےجائزہ لیا جائے تو ایک ھی حقیقت سامنے آتی ھے جسے بجا طور پر حق وباطل کی ازلی پیکار کا نام دیا جا سکتا ھے جس کی طرف متعدد آیات میں اشارہ ملتا ھے جیسا کہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر دو سو اکیاون میں، طالوت اور جالوت کے درمیان ھونے والے معرکہ کے ذیل میں ارشاد ھو رھا ھے )و لو لا دفع اللہ الناس بعضھم ببعض لفسدت الارض و لکن اللہ ذو فضل علی العالمین((بقرہ، آیت251)۔ ترجمہ۔ (اگر اللہ لوگوں میں سے بعض کا بعض کے ذریعے دفاع نہ فرماتا رہتا تو زمین پر فساد برپا ھوجاتا لیکن خدا کا اہل عالم پر بڑا فضل ھے)۔
اولاد کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں/ تحریر: نصرالله فخرالدین از قم
خلاصہ
والدین کی گردن پر جو عظیم ذمہ داری ہے وہ قرآن اور تعلیمات اہلبیت کی روشنی میں اولاد کی تربیت اور معاشرے کو اچھے اور نیک افراد پیش کرنا ہے والدین پر یہ ذمہ داری اولاد کی پیدائش سے پہلےبھی اور پیدائش کے بعد بھی عائد ہوتی ہے۔ نطفہ ٹھہرتے وقت اور حمل کے دوران بھی والدین کو چاہئے کہ اسلامی آداب کا خیال رکھیں اور اپنےکردار اور گفتار و رفتار کو اسلامی بنائیں ۔ پیدائش کے بعد والدین پر یہ ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ بزرگان نے بچے کی زندگی کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے: ۱۔ ایک سے سات سال تک ۔ سات سے چودہ سال تک ۳۔ چودہ سے اکیس سال تک کہ جن میں سے ہر ایک مرحلہ میں والدین کو بچے کےساتھ ایک خاص طریقے سے زندگی کرنے کی ضرورت ہے۔گھر کا ماحول ،والدین کی طرز زندگی اور رہن سہن بچے کی تربیت پر بہت اثر انداز ہوتے ہیں ۔
بینالطلوعین کیا ہے اور اسکی کیافضیلت ہے؟/ ترجمہ : اشرف حسین صالحی
۱-«طلوع فجر صادق»
طلوع فجرصادق کی ابتدا سے نماز صبح کےآخروقت تک یعنی
«طلوع آفتاب» اسکے وقت کی انتہا ہے
ان دونوں طلوعین کے درمیان جو زمانہ ہے ۔ اس کو
«بین الطلوعین» کہتے ہیں ۔۔
قرآن کریم اس عبارت کےساتھ۔۔۔۔
«وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْس»[۱]
اسی وقت میں خدا کی تسبیح کی تاکید ھوئی ہے اور اسی طرح بہت ساری روایات بھی ہیں ۔بین طلوعین میں مخصوص اذکار اور دعائیں بھی وارد ھوئیں ہیں :
