عید سعید فطر
عید فطر مسلمانوں کی بڑی عیدوں میں ایک ہے یہ وہ دن ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان ماہ مبارک رمضان میں تیس دن تک خدا کے سفرہ رحمت پر حاضری کا شکرانہ ادا کرتے ہیں اور اجتماعی جشن و سرور کی محفلیں سجا کر خدا کے حضور تشکر و امتنان کا اظہار کرتے ہیں کہ مالک نے انہیں یہ موقع فراہم کیا کہ اپنے دسترخوان رحمت پر انہیں تیس دنوں تک مہمان بنایا، چاند رات اور عید کے دن تمام مسلمان عبادتوں میں مشغول رہ کر مالک کی کرم نوازیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کتنا اچھا سماں ہوتا ہے کہ جب ماہ شوال کا چاند آسمان پر نمودار ہوتا ہے تو لوگ عید کی خوشیوں میں ڈوب جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے صبح سویرے لوگ ایک دوسرے سے ملنے جاتے ہیں اور خود کو نماز عید کے لئے تیار کرتے ہیں اس دن غریبوں اور ناداروں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ان کے لئے فطرہ نکالا جاتا ہے۔
اولاد کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں
والدین کی گردن پر جو عظیم ذمہ داری ہے وہ قرآن اور تعلیمات اہلبیت کی روشنی میں اولاد کی تربیت اور معاشرے کو اچھے اور نیک افراد پیش کرنا ہے والدین پر یہ ذمہ داری اولاد کی پیدائش سے پہلےبھی اور پیدائش کے بعد بھی عائد ہوتی ہے۔ نطفہ ٹھہرتے وقت اور حمل کے دوران بھی والدین کو چاہئے کہ اسلامی آداب کا خیال رکھیں اور اپنےکردار اور گفتار و رفتار کو اسلامی بنائیں ۔ پیدائش کے بعد والدین پر یہ ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ بزرگان نے بچے کی زندگی کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے: ۱۔ ایک سے سات سال تک ۔ سات سے چودہ سال تک ۳۔ چودہ سے اکیس سال تک کہ جن میں سے ہر ایک مرحلہ میں والدین کو بچے کےساتھ ایک خاص طریقے سے زندگی کرنے کی ضرورت ہے۔گھر کا ماحول ،والدین کی طرز زندگی اور رہن سہن بچے کی تربیت پر بہت اثر انداز ہوتے ہیں ۔
انسان جب تک زندہ ہے آزمایش ساتھ ہے ، خلاصہ درس اخلاق آیۃ… غلام عباس رئیسی حفظہ.. /احمد صالحی
فلن تجد لسنۃاللہ تبدیلا
انسان کی حقیقت وہی انسانیت ہےباقی چیزیں رنگ قوم پارٹی گروہ سب اعتباری ہے اللہ تعالی جن اصولوں کے ذریعے عالم کوچلارہاہے
انسان کی مخصوص طبیعت کوفطرت اور اجتماعی قوانین کو سنت قرار دیایے امتحان نعمت میں عرض ہوا(افحسب اللناس ان یترکوا سدا۔۔۔)
(بلوناھم بالحسنات والسیئات)
ھم عموماامتحان میں اپنے آپکو33نمبرلیتے ہیں وہ بھی اپنےآپکودیتے ہیں والاھم نےکیاکیاہے کہ 33نمبرلےلے
