قریشی صاحب” ایران اور پاکستان کی دوستی پرانی ہے/ تحریر: محمد حسن جمالی

سچائی کے ثبوت کے لئے بیان اور عمل کی مطابقت ضروری ہے ـ سیاسی اور اجتماعی زندگی میں لوگوں کے دعوے کو مبنی بر صداقت تب قرار دے سکتے ہیں جب ان کا عمل بیان کا مخالف نہ ہو ـ اسی طرح سرکاری سطح پر کسی ملک کے حکمران اور ذمہ دار افراد کے بیانات کی صداقت ثابت کرنے کے لئے جانچنے کا معیاران کا عمل ہے ،اگر وہ بولیں کچھ عملا کچھ اور کر دکھائیں، ان کا عمل ان کے قول کی تصدیق نہ کرے تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے دعوے میں سچے نہیں، بلکہ وہ اپنی قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، وہ عوام کو جھوٹ کا سہارا لیکر بے وقوف بنارہے ہیں، وہ خاص وعام کو فریب دے کر اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں ـ

عقیدہ مہدویت اور مخالفین کے شبھات/غلام محمد ملکوتی

بسمہ تعالی۔
عقیدہ مہدویت اور مخالفین کے شبھات۔
مقدمہ :۔ امام زمان ؑ کی نسبت سے ہماری ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری ان کی معرفت حاصل کرنا اور معرفت کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک ذمہ داری عقیدہ مھدویت کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اشکالات اور شبھات کا جواب دینا ہے۔بعض شیعہ مخالفین مھدویت کے عقیدے کو شیعوں سے مخصوص کرنے اور اس سلسلے میں بے بنیاد باتوں کو شیعوں کی طرف نسبت دینے کے ذریعے شیعوں کو ایک غیر منطقی عقیدہ رکھنے والے جاہل اور بے وقوف لوگ قرار دیتے ہیں ۔

اگر ایران داعش کا مقابلہ نہ کرتا تو خطے کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اگر ایرانی فوج اور انقلابی گارڈز داعش کے خلاف نہ لڑتے تو معلوم نہیں آج ہمسایہ ممالک سمیت پورے خطے کی کیا صورتحال ہوتی اور ان پر کون راج کر رہا ہوتا۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تہران میں "یوم فوج” کے موقع پر ایرانی فوجی کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں ایرانی مسلح افواج کی موجودگی اور دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف اس کی جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا