آیت تطہیر پر ایک اجمالی نظر/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

قرآن مجید کی سورہ احزاب آیہ ۳۳ میں اللہ تعالی نے اہل بیت علیہم السلام کو ہر قسم کی پلیدگی اور رجس سے پاک رکھنے کا ارادہ فرمایا ہے ۔شیعہ علماءائمہ معصومین علیہم السلام کی عصمت کے اثبات کے لئے اس آیت سے استدلال کرتے ہیں۔(إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِّرَكمُ‏ تَطْهِيرًا(۱اللہ کا ارادہ توبس یہ ہے کہ تم سے ہر برائی کودوررکھے اور تمہیں اس طرح پاک وپاکیزہ رکھے جس طرح پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے۔

سپاہ پاسداران کو دہشتگرد قرار دینا امریکہ کی ایک اور حماقت/تحریر: ایس ایم شاہ

حق اور باطل کی جنگ ہمیشہ سے رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ بھی ایک حقیقت اور الہی وعدہ ہے کہ استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں فتح ہمیشہ حق والوں کی مقدر ہے۔
ایران میں ۱۹۷۹ء کے انقلاب اسلامی کے بعد سے دشمنوں کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے اس انقلاب کو ختم کیا جائے۔ ایران کے انقلاب اسلامی کے اس چار دہائیوں میں شاید ہی کوئی سال ایسا ہو کہ جس میں امریکہ اور اس کے حواریوں نے ان پر کوئی پابندی نہ لگائی ہو۔ آئے روز ان پابندیوں میں شدت آتی چلی جارہی ہے اور امریکی صدر کے بقول” ایران پر جو اقتصادی پابندی عائد کردی گئی ہے وہ تاریخ کی سخت ترین پابندی ہے۔” امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی کے بقول "اقتصادی پابندیاں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہم پر سب سے پہلی اقتصادی پابندی ۷محرم الحرام ۶۱ہجری کو لگی تھی اور آج تک اسی کا تسلسل ہے۔ اب بھی خدا کی تدبیر دشمن کی تدبیر پر غالب ہے”۔