حسینیہ بلتستانیہ میں شہادت امام ہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا+تصویر
بلتستانیہ قم میں شب شہادت غریب سامرا امام علی النقی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ قاسم مومنی دامہ عزہ کی تقریر کے اہم نکات
1:قران قانون بشریت ہے۔جسکے اجراء کےلئے خدواند منان نے قانون ناطق کا اہتمام کیا۔
2:دنیا ابتلا اور امتحان کا مرکز ہے۔جس سے بہر حال ہرشخص کو گزرناہے
3:دشمن بھی اپنے مشکلات کا حل اہلبیت علیھم السلام کے در پہ تلاش کرتا ہے۔متوکل کی بیماری کے دوران انکی ماں نے تین ہزار درھم امام کوبھیجا۔
امام ہادیؑ کی زندگی کا مختصر تعارف
امام ہادیؑ کی زندگی کا مختصر تعارف.
امام ہادیؑ کی زندگی کا مختصر تعارف
نام : علی بن محمد
نام پدر : محمد بن علی
نام مادر : بی بی سمانہ
تاریخ ولادت : ۱۵ ذیحجہ ۲۱۲ ھ(1) ، ایک اور روایت کے مطابق ۲ رجب ۲۱۲ ھ کو واقع ہوئی ہے ۔
لقب : نقی ، ہادی
کنیت : ابوالحسن ثالث
مدت امامت : ۳۳ سال
تاریخ شہادت : ۳ رجب ۲۵۴ ھ (2) (۸۶۸ میلادی ) شہر سامرا
حضرت فاطمہؑ کا حکومت وقت کے ساتھ سیاسی برتاؤ/ نویسندہ: محمد عباس سینوی
تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جس نے انسان کو قلم کے ساتھ لکھنا سکھایا اور درود و سلام ہو اس نبیؐ پر جسے اس نے عالمین کے لیے سراپا رحمت بنا کر مبعوث فرمایا اور سلام و رحمت ہو ان کےآل پر جنہیں اس نے پورے جہان کے لیے چراغِ ہدایت بنایا۔
آپ تمام قارئین کرام کی خدمت میں سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا کے بارے میں یہ مقالہ بعنوان "حضرت زہرا کا حکام وقت کے ساتھ سیاسی برتاو” شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
اس مضمون میں حضرت زہرا کے احتجاجات و مبارزات کے بارے میں ایسے عنوانات بیان کی جارہی ہیں جو بی بی فاطمہ زہر ا سلام اللہ علیہانے مختلف گروہوں یعنی انصار و مہاجرین کی عورتوں کو مخاطب کر کے اپنا حق چھیننے پر شکایات کی ہیں حضرت زہرا کے حقوق میں سے ایک حق ’’حقِ ولایت علی ‘‘ تھا جس کا اعلان غدیر خم کے میدان میں مسلمانوں کے بڑے اجتماع میں ہوا تھا ۔لیکن امت نے اس اعلانِ ولایت کو بھلا دیا اور اپنی مرضی کی حکومت بنا لی۔ اور پغمبر کے بارے میں ان کےاہل بیت اطہار کا لحاظ نہیں کیا اور نہ پیغمبر اکرم کی پیاری بیٹی زہرا مرضیہ کا احترام پاس رکھا ۔
