امریکہ … پاکستانی قوم اور حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیت!/ تحریر:  محمد حسن جمالی 

تجربہ طولانی پکار پکار کر یہ اعلان کررہا ہے کہ امریکہ کسی ملک کا خیر خواہ ہرگز نہیں ـ اس نے جس ملک کے ساتھ بھی دوستی کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے بالآخر اسے سر اٹھانے کے قابل نہیں رکھا  جس کا موجودہ آشکارا نمونہ سعودی عرب ہے ـ امریکہ کی دوستی وقتی اور عارضی ہوتی ہے ، وہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے مختلف ملکوں کے سربراہوں سے  اظہار محبت ضرور کرتا ہے مگر مفادات حاصل کرنے کے بعد یا اپنا مقصد پورا نہ ہونے کی صورت میں وہ انہیں نابود کرنے کو اپنا مسلمہ حق گردانتا ہے ـ

بدا٫ قرآن و حدیث کی روشنی میں/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

بدا٫کے لغوی معنی مخفی اور پنہان ہونے کےبعد ظاہرو آشکار ہونا ہیں ۔جب یہ لفظ انسان کے لئے استعمال ہو تو اس کا معنی یہ ہے کہ کسی شخص پر کوئی شئے مخفی وپنہان ہونےکےبعد ظاہرو آشکارہوجائے۔ خداوند متعال کے لئے اس قسم  کا معنی محال ہے  کیونکہ خدواند متعال اپنی ازلی اور ناقابل تغییر علم کے ذریعے سب چیزوں کےبارے میں علم رکھتا ہے لہذا ارادہ الہی  ہمیشہ کے لئے تغیر وتبدل ناپذیر ہے ۔