وَ الصَّدَقَةُ دَوَاءٌ مُنْجِحٌ……نہج البلاغہ صدائے عدالت سیریل/ اثر: محمد سجاد شاکری
ترجمہ و تفسیر کلمات قصار نمبر ۷
وَ قَالَ امیر المؤمنین علی علیہ السلام: وَ الصَّدَقَةُ دَوَاءٌ مُنْجِحٌ، وَ أَعْمَالُ الْعِبَادِ فِي عَاجِلِهِمْ نُصْبُ أَعْيُنِهِمْ فِي [آجِلِهِمْ] آجَالِهِمْ.
امیر المومنین علیہ السلام اس کلام میں دو نکات کو بیان فرماتے ہیں ایک صدقہ کی تاثیر اور دوسرا قیامت کے دن انسان کے دنیوی اعمال کا حضور کہ جسے ’’تجسم اعمال‘‘ یعنی خود اعمال کا مجسم ہو کر حاضر ہونا۔
پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دیں مگر تم اپنی جگہ سے نہ ہٹنا۔ اپنے …. تمام سپہ سالاروں کیلئے نصیحت
جب جنگ جمل میں عَلَم اپنے فرزند محمد بن حنفیہ کو دیا تو مولا علیؑ نے فرمایا
پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دیں مگر تم اپنی جگہ سے نہ ہٹنا۔ اپنے دانتوں کو بھینچ لینا۔2 اپنا کاسۂ سر اللہ کو عاریت دے دینا۔ اپنے قدم زمین میں گاڑ دینا۔ لشکر کی آخری صفوں پر اپنی نظر رکھنا اور (دشمن کی کثرت و طاقت سے ) آنکھوں کو بند کر لینا اور یقین رکھنا کہ مدد خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔
خواتین کا مقام اور حقوق امام خمینی کی نظر میں/ تحریر ح ۔ب۔ حیدری

مقدمہ
بیسویں صدی کے بڑے بڑے سیاسی و معاشرتی کارناموں اور اسلامی انقلاب کے واقعات میں مسلمان خواتین کی پوری قوت و شوکت کےساتھ شراکت نے اسلامی حلقوں میں عورتوں سے متعلق معاشرتی مباحث کے دائرے میں ایک نیا طرز فکر جنم دیا ہے آج دنیا کی آبادی کا نصف اعظم عورتوں سے تشکیل پایا ہے لہذا ان کی خصوصیات اور توانائیوں کی شناخت و پہچان انسانی حیات میں بڑا ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر عصر حاضر میں خواتین کے کردار کو مثالی طور پر اجاگر کرنے والی شخصیت امام خمینی (رہ )کے فرامین اور نظریات کی روشنی میں خواتین کے مقام اور حقوق پر مختصر تجزیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
