حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت پر اظہار تعزیت
روحانیت نیوز، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ العظمی ہاشمی شاہرودی نے علوم آل محمدؑ کی ترویج، تحقیق اور تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔
عالمی شخصیت بننے کے لئے آفاقی سوچ رکھنا ضروری ہے /تحریر:محمد حسن جمالی
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عالمی شخصیت بن کر ابھرے، علمی اور عملی میدان میں ایسی عظمت کا مالک بن جائے جس کے سبھی لوگ معترف ہوں، وہ معاشرہ انسانی میں ایسی خدمات سرانجام دینے میں کامیاب ہوجائے جو اخلاص سے بھرپور ہوں، وہ ایسے کارھائے نمایاں انجام دینے میں موفق ہوجائے جو بنی نوع انسان کو درپیش مسائل اور مشکلات کی گرہیں کھولنے میں ممد ومعاون ثابت ہوجائیں، غرض ہر عقل سلیم کے حامل انسان کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ قومی ،لسانی اور علاقائی حدود اور چاردیواری سے نکل کر عالم انسانیت کی فلاح وبہبودی کے لئے وسیع پیمانے پر کام کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرکے دنیا وآخرت دونوں میں سرخرو نکلے ـ
مشرق وسطی سے امریکا کی پسپائی / تحریر: ایس ایم شاہ
اقتدار کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے کوسوں دور پہنچا دیا ہے۔ ساتھ ہی دن بہ دن اس میں شدت آتی چلی جارہی ہے۔ یہ ایک ایسا نشہ ہے جس کی لت لگنے کے بعد نہ کسی پر رحم آتا ہے، نہ کسی کے رونے کی آواز اس پر اثر انداز ہوسکتی ہے، نہ آئے روز اس کے سامنے سے اٹھنے والے جوانوں کے جنازے اس کے دل کو پگلا سکتا ہے۔ نہ ان جوانوں کے جنازوں پر بین کرنے والی بوڑھی ماؤں کی آہوں اور سسکیوں سے ان کے دلوں پر پڑے پردے چھٹ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سنت الہی رہی ہے کہ جس نے بھی ظلم و بربریت کی داستان رقم کردی ہے اسے تاریخ میں دوسروں کے لیے نشانہ عبرت بنا دیا گیا ہے۔ اس کی ایک طویل فہرست ہے جس سے مستضعفین جہاں کے لیے ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ ظلم و بربریت کی آخری حد تک پہنچنے کے بعد وہ ظالم اللہ کی گرفت سے کبھی نہیں بچے گا اور مظلوم ہمیشہ کے لیے مظلوم بنا بھی نہیں رہے گا بلکہ اکثر اوقات وہ اپنی زندگی میں ہی ان ظالموں کی تباہی کا منظر دیکھ لے گا۔
