مشرق وسطی سے امریکا کی پسپائی / تحریر: ایس ایم شاہ
اقتدار کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے کوسوں دور پہنچا دیا ہے۔ ساتھ ہی دن بہ دن اس میں شدت آتی چلی جارہی ہے۔ یہ ایک ایسا نشہ ہے جس کی لت لگنے کے بعد نہ کسی پر رحم آتا ہے، نہ کسی کے رونے کی آواز اس پر اثر انداز ہوسکتی ہے، نہ آئے روز اس کے سامنے سے اٹھنے والے جوانوں کے جنازے اس کے دل کو پگلا سکتا ہے۔ نہ ان جوانوں کے جنازوں پر بین کرنے والی بوڑھی ماؤں کی آہوں اور سسکیوں سے ان کے دلوں پر پڑے پردے چھٹ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سنت الہی رہی ہے کہ جس نے بھی ظلم و بربریت کی داستان رقم کردی ہے اسے تاریخ میں دوسروں کے لیے نشانہ عبرت بنا دیا گیا ہے۔ اس کی ایک طویل فہرست ہے جس سے مستضعفین جہاں کے لیے ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ ظلم و بربریت کی آخری حد تک پہنچنے کے بعد وہ ظالم اللہ کی گرفت سے کبھی نہیں بچے گا اور مظلوم ہمیشہ کے لیے مظلوم بنا بھی نہیں رہے گا بلکہ اکثر اوقات وہ اپنی زندگی میں ہی ان ظالموں کی تباہی کا منظر دیکھ لے گا۔
آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پرملال پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت ہی افسوس وار غم و اندوہ کے ساتح بلند مرتبہ فقیہ اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سیکرٹری اآیت اللہ آقای حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔
صَدْرُ الْعَاقِلِ صُنْدُوقُ سِرِّهِ وَ الْبَشَاشَةُ۔۔۔۔/نہج البلاغہ صدائے عدالت سیریل/محمد سجاد شاکری
ترجمہ و تفسیر کلمات قصار نمبر ۶
وَ قَالَ امیر المؤمنین علی علیہ السلام: صَدْرُ الْعَاقِلِ صُنْدُوقُ سِرِّهِ وَ الْبَشَاشَةُ حِبَالَةُ الْمَوَدَّةِ وَ الِاحْتِمَالُ قَبْرُ الْعُيُوبِ وَ رُوِيَ أَنَّهُ قَالَ فِي الْعِبَارَةِ عَنْ هَذَا الْمَعْنَى أَيْضاً [الْمُسَالَمَةُ خَبْءُ الْعُيُوبِ] وَ مَنْ رَضِيَ عَنْ نَفْسِهِ كَثُرَ السَّاخِطُ عَلَيْهِ؛
"عقلمند کا سینہ اس کے اسرار کا صندوق ہے۔ کشادہ روئی محبت کا جال ہے۔ اور تحمل و بردباری عیبوں کی قبر ہے۔ (یا آپ نے اس جملے کو دوسری عبارت میں یوں بیان فرمایا کہ) صلح و صفائی عیبوں کو ڈھانپنے کا ذریعہ ہے۔ اور جس شخص نے خودپسندی اختیار کی اس کے دشمن زیادہ ہوگئے۔”
