خدا کے حکم کے اجراء پر موفق ہونے کیلئے پانچ احکام/ احمد علی جواہری

سورہ دھر کی آیات میں آغاز سےلے کر زیر بحث آیات تک، انسان کی خلقت اور اس کے بعد معاد و قیامت کی بات ہوئی ہے۔ ان آیات میں پیغمبر سے مخاطب ہوکر انسانوں کی ہدایت اور اس راہ میں صبر واستقامت کے تاکیدی احکام انہیں دیتا ہے۔حقیقت میں یہ آیات ان سب نعمتوں تک پہچنے کی راہ بتاتی ہیں جو صرف قرآن سے تمسک اور پیغمبر اسلام جیسے رہبر کی پیروی اور احکام سے الہام و ہدایت لینے کے طریق سے ہی امکان پذیر ہے۔

خواجہ نصیر الدین طوسی  کی زندگی پرایک طائرانہ نظر /تحریر : محمد لطیف مطہری کچوروی

{وَکَلْبُھُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْہِ بِالْوَصِید}

روز ہفتہ ۱۱ جمادی الثانی ۵۹۷ ھ کو بوقت طلوع آفتاب ساتویں صدی کی حکمت و ریاضی کا منور ترین چراغ سرزمین طوس پر جلوہ گر ہو گیا ۔ اس کا نام محمد کنیت ابوجعفر ،لقب نصیر الدین محقق طوسی ،استاد البشرتھے۔خواجہ نصیر الدین طوسی نے اپنا بچپن و نوجوانی طوس میں گذرا۔ابتدائی تعلیم عربی و فارسی قواعد،معانی بیان اور کچھ منقول علوم اپنے روحانی باپ سے حاصل کیا۔والد نے بیٹے کو منطق ،حکمت ،ریاضی و طبیعیات کے نامور استاد نور الدین علی ابن محمد شیعی کے سپرد کر دیا جو خواجہ نصیر الدین کے ماموں  بھی تھے۔مدت گزرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ایسا لگا کہ انکے علم کے کی پیاس ماموں نہیں بجھا سکتے اسی بنا پر وہ ریاضی کے مستند ماہر محمد حاسب سے متوسل ہوئے ۔خواجہ نصیر الدین روحانیت کا مقدس  لباس زیب تن کرتے ہی نصیر الدین کا لقپ پاتے ہیں ۔

اَزرَی بِنَفسِهِ مَنِ استَشعَرَ … /نہج البلاغہ صدائے عدالت، اثر: محمد سجاد شاکری

 ترجمہ و تفسیر کلمات قصار  نمبر ۲

قال امیر المومنین: اَزرَی بِنَفسِهِ مَنِ استَشعَرَ الطَّمَعَ وَرَضِیَ بِالذُّلِ مَن کَشَفَ عَن ضُرِّهِ وَهَانَت عَلَیهِ نَفسُهُ مَن اَمَّرَ عَلَیهَا لِسانَهُ

 حصہ اول: شرح الفاظ 

1۔ اَزرَی:       پست کیا، ذلیل کیا، خوار کیا۔