اقتصادی ، سیاحتی و دیگر پوٹینشل اور مختلف استعداد سے بھرپور خطے ستر سال سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہے۔ علامہ امین شہیدی
ج ر ب نیوز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام "گلگت بلتستان آئینی صوبہ ، رکاوٹیں اور راہ حل” کے عنوان سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب مقیم قم کی موجودگی میں یہ عظیم الشان پروگرام حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا۔ جس سے سربراہ امت واحدہ فورم پاکستان جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی نےخطاب کیا۔
گلگت بلتستان کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم اورفنڈز بحال کئے جائیں گے، اٹارنی جنرل
اسلام آباد(جنرل رپورٹر+نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی مجوزہ قانون سازی کا مسودہ جمعہ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم اورفنڈز بحال کئے جائیں گے۔
جابر بن حیان/ تحریر:محمد لطیف مطہری کچوروی
جابر بن حیان
جابر ابن حیان دنیا کے عظیم دانشمندوں میں سے ایک ہے جو علم کیمیاء میں نہ فقط عالم اسلام میں بلکہ غیر مسلموں کے درمیان بھی مشہور ہے ۔وہ نہ فقط علم کیمیاء میں فوق العادہ تھے بلکہ فلسفہ ،منطق اور طب ،نجوم ریاضیات اور فلکیات اور دوسرے علوم میں بھی صاحب نظر تھےلیکن انہیں زیادہ شہرت علیم کیمیاء میں ملا۔برتعلیموجابر کے بارے میں کہتے ہے: جابر بن حیان کا علم کیمیا میں مقام وہی ہے جو مقام ارسطو کو منطق میں ہے ۔
