حجت الاسلام شیخ متم تنمہ/ تحریر: شیخ ساجد علی عرفانی
آج سے کم وپیش ۱۹۰یا ۲۰۰ سال قبل علاقہ گلتری کے ایک چھوٹے سے گاون شوارن میں آپ کی ولادت ھویی آپ کا نام متم رکھاگیا تنمہ آپ کی خاندان کا نام ہے جس علاقے میں آپ پیدا ھوے وھاں لوگوں کی معاشی حالت بھت کمزور تھی الغرٖض لوگوں کا معمولا غذا جو کی روٹی تھی ۔
قائدشمالی علاقه جات علامه شیخ غلام محمد غروی اعلی اللہ مقامہ/تحریر : محمد حسین حیدری
تاریخ بلتستان کا ایک ناقابل فراموش شخصیت،قائدشمالی علاقه جات علامه شیخ غلام محمد غروی اعلی اللہ مقامہ
پیغمبرگرامی اسلامﷺ کا فرمان هے : میرے امت کا بهترین فرد وه هے جولوگوں کو خدا کی طرف بلائے اور بندگان خدا کو اپنا دوست بنائے انبیاء اور اولیای الهیٰ کےبعد علمائے با عمل بهترین افراد امت کے زمرے میں گنے جاسکتے هیں اور بلاشبه فرمان ، رسول اکرمﷺ کے مطابق بهترین امت میں شامل هیں . انهیں علماء با عمل میں سے ایک فرد علامه شیخ غلام محمد غروی کی ذات هے . علامه کی مقام شخصیت کو اجاگرکرنے کے لئے سب سے پهلے ان کے خاندانی پس منظر پر مختصر نظر ڈالنی پڑے گی ۔
حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی محمد/تحریر: محمد یوسف کریمی
بلتستان کے نامور عالم دین شیخ علی محمد سن ۱۹۲۷ میں پیدا ہوئے۔آپ نے ناظرہ وتجوید اور قرآن کریم اپنے خاندان کے آخوند کاظم سے حاصل کی ۔ ابتدائی تعلیم صرف نحو جودی وغیرہ کھرمنگ یورنگوت کے آخوند امداد کے والد محترم آخوند حسین سے حاصل کی۔استاد محترم شیخ حافظ حسین نوری اپنے استاد شیخ علی محمد کا یہ واقعہ نقل کرتا تھا اس زمانہ میں صرف کی ایک کتاب کو ایک من ( چالیس کلو ) جو دے کر خریدا تھا کتابیں نایاب تھیں ۔ اساتید بہت کم تھے ۔
