زندہ قومیں جوش و جذبے کے ساتھ یوم آزادی مناتی ہیں۔

زندہ قومیں جوش و جذبے کے ساتھ یوم آزادی مناتی ہیں۔
ہمیں جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
قم ایران۔ حسب سابق امسال بھی 14 اگست2018 کو جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ میں پاکستان کے71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں قم ایران میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ تہران سفارت خانہ کے اہل کاروں نے بھی شرکت کی۔
محترمہ رفعت مسعود یوم آزادی کی مناسبت اور ایران میں سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران تہران میں تعینات سفیر محترمہ رفعت مسعود کو ملک خداداد پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں کی مناسبت اور ایران میں سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سر زمین ایران میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
فلسفہ عید قربان
اللہ
سے تقرب حاصل کرنے کیلئے عید قربان بہترین موقع ہے ، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام انسان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا کی اطاعت کرتے ہیں ، لہذا سر زمین منی پر عیدقربان کے روز ”قربانی اور ذبح” پرمبنی خداوندعالم کا حکم خود ذبح نفس اور تقوی کی اہمیت بیان کرتا ہے ، اسی وجہ سے اسلامی تعلیمات میں عیدقربان کے ابعاد و زوایا کو پہچاننا بہت ضروری ہے ۔
