شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کا مختصر تعارف

امام خمینی (رح) نے شہید کے جنازے میں شرکت کے لئے ایک وفد پاکستان روانہ کیا

سید عارف حسین حسینی پاکستان کے مشہور شیعہ عالم دین، تحریک جعفریہ پاکستان کے صدر اور شیعہ قوم کے محبوب قائد تھے۔ آپ نجف اور قم کے حوزات علمیہ میں وہاں کے مشہور فقہاء منجملہ امام خمینی کے شاگردوں میں سے تھے۔ علامہ عارف حسین حسینی پاکستان میں عوام کے مذہبی، ثقافتی اور عبادی ضروریات فراہم کرنے کے علاوہ صحت اور معیشت کے لحاظ سے بھی ان کے مسائل کو حل کرتے تھے۔ وہ 5 اگست سنہ 1988 کو پشاور میں اپنے مدرسے میں صبح کے نماز کے بعد نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔

نئے وزیراعظم کا شعار نیا پاکستان مگر کیسے؟/تحریر : محمد حسن جمالی

ہر انسان شعوری یا لاشعوری طور پر اپنی زندگی کو کسی ہدف کے تعاقب میں گزارتا ہے، لیکن ہدف سب کا یکساں نہیں ہوتا بلکہ مختلف ہوتا ہے- ہدف کی تعیین وتشخيص انسان کی اپنی صوابدید پر موقوف ہوتی ہے، جتنا انسان پڑھا لکھا، تعلیم وتربیت یافتہ اور صاحب بصیرت ہوگا اتنا ہی وہ اپنی زندگی کو بلند ہدف کے پیچھے صرف کرے گا – لیکن اس کا برعکس اگر انسان علم وآگاہی سے تہی ہو، اس کی فکری تربیت میں نقص ہو یا وہ بصیرت کا مالک نہ ہو تو بلاشبہ اس کی زندگی کا ہدف پست، محدود اور بے ثمر ہوگا-