اللہ ساتھ ہو تو ساری دنیا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی، علامہ حافظ سید ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مشکلات کا حل صبر اور عبادت میں ہے، انسان اپنی زندگی میں صبر و تحمل سے کام لے تو بہت سی مشکلات سے بچ جاتا ہے، لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرے، قرآن مجید میں ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کا حکم ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا آپ صبر کریں، رب کی حمد و تسبیح کریں، زندگی میں اگر سختیاں و مصیبتیں آئیں تو صبر سے کام لینا چاہیئے، وقت جلد گزر جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت و قدرت پر یقین کامل رکھا جائے، اللہ ساتھ ہو تو ساری دنیا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

گلتری …محروموں اور مہاجروں کی بستی: نادم شگری

برزل ٹاپ سے اترتے ہی ہمارے سامنے دو طرح کی سڑکیں تھیں، میں نے داہنی سڑک پر گاڑی کو موڑنا چاہا تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے احباب نے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلتری کا راستہ نہیں ہے؛ بلکہ یہ سڑک منی مرگ، قمری اور دومیل کو جاتی ہے۔

پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں/آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

حوزہ/آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔