ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 10، مریم کو 7 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔

‘پازیٹو پاکستان’ تصویری مقابلے میں پاکستانیوں کی بھرپور انداز میں شرکت

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ٹوئٹر پر ہونے والے تصویری مقابلے میں 4 ہزار433 تصویریں بھیجی گئیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام ٹوئٹر پر ‘پازیٹو پاکستان’ تصویری مقابلے میں پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔