اسلام اور سیکولرزم امام خميني كي نطر ميں/قمر عباس نانجي

مقدمہ:

اس موضوع کو انتخاب کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جتنا نقصان اس سیکولر طبقے نے اسلامی معاشروں کو پہنچایا ہے اتنا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا، اگر سیکولر اور تکفیری طرز تفکر کا موازنہ کریں تو بلامبالغہ سیکولرزم آج بھی زیادہ خطرناک ہے۔ بسا اوقات تکفیریوں کو چلانے والا اور انکی مکمل پشت پناھی کرنے والا یہی سیکولر طبقہ ہوتا ہے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصیحت

پیش نظر اقوال مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی گہربار احادیث اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے ارشادات کا وہ انتخاب ہے جو قائد انقلاب اسلامی نے احادیث کی معتبر کتب سے فقہ کے دروس میں "حسن آغاز” کے عنوان سے مختصر شرح و توضیح کے ساتھ پیش کیا ہے۔