بابائے قوم کو خراج عقدت پیش کرنےکے لیے ان کے افکار پر سچے دل سے عمل کرنا ہوگا۔ صدر پاکستان

بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

قائد اعظم محمد علی جناح

بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا بدل دیتے ہیں اور ایسے لوگ تو اور بھی کم ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ ان میں سے ایک محمد علی جناح ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر تھے جن کی قیادت میں پاکستان نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے۔ آغاز میں آپ انڈین نیشنل کانگرس میں شامل ہوئے اور مسلم ہندو اتحاد کے ہامی تھے۔ آپ ہی کی کوششوں سے 1916 میں آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کانگرس میں معاہدہ ہوا۔

قائداعظم کے نظریات پرعمل کرکے پاکستان کو مستحکم بنایاجاسکتا ہے، آرمی چیف

قائداعظم کے نظریات، انسانی اقدار، برابری اور مساوات پاکستان کے قیام کی بنیاد بنے،

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے نظریات و اقدار پر عمل کرکے ہی ہم پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔