ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال

ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا،نظام زندگی مفلوج
ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال، ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا، تمام اضلاع میں نظام زندگی مفلوج مطالبات جلد منظور نہ ہونے پر گلگت تک لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
گلگت بلتستان جابرانہ ٹیکسز کا نفاذ اور عوامی رد عمل۔ تحریر: ایس ایم شاہ

حکومت کی جانب سے دوسری مرتبہ وعدہ خلافی نے عوام کو تیسری مرتبہ سڑکوں پر لے آیا۔ اب حکمرانوں سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکاہے۔ کئی مرتبہ تسلسل سے بڑے شدّو مدّسے وعدے کیے گئے مگر ایک پر بھی ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا۔ یہاں کے عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوگا تب تک ہم کسی قسم کا ٹیکس نہیں دیں گے۔لیکن حکومت بلکل برعکس سمت جاری ہے۔ وزیر اعظم جناب خاقان عباسی تو یہاں کی عوام سے بہت ہمدردی رکھتے ہیں۔ ان کے برسراقتدار آتے ہی گلگت بلتستان کا ایک اعلی سطحی وفد جب ان سے خصوصی ملاقات کے لیے گئے اور اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارا تعلق جی بی اسمبلی سے ہے تو جناب والا نے بڑے معصومانہ انداز سے تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نام میں پہلی بار سن رہا ہوں۔ سلام ہو ایسے سربراہان مملکت پر، ان کی معلومات پر اور ان کی دلچسپیوں پر۔ اب آئینی حقوق کا معاملہ تو تحت الشعاع میں چلا گیا ہے۔ تقریبا تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جناب سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ابھی تک ایک رپورٹ بھی وزیر اعظم کو نہ بھیج سکی۔ آگے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
مرنے کے بعد دوباہ زندہ ہونے کی کیفیت

سوال: سوال : مرنے کے بعد دوباہ زندہ ہونے کی کیفیت کیا هے؟
اجمالی جواب: اس سؤال کا جواب سوره «بقره» کی آیت نمبر ۲۶۰ میں ذکر ہوا ہے ، بہت سے مفسرین اور موٴرخین نے اس آیت کے ذیل میں یہ واقعہ لکھا ہے :
