وزیراعلیٰ کو لگام نہیں دیا تو گلگت بلتستان کا بھی سودا کردیں گے،امجد حسین ایڈووکیٹ
پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے کوئی بھی سکیم کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ جب کاغذوں میں بننا شروع ہوجاتا ہے تو وزیراعلیٰ کے حواری فیلڈ میں کام شروع کرتے ہیں یہ پیپرا کا قانون یہ نیب کا ادارہ،یہ اینٹی کرپشن کا ادارہ یہ سارے ہمیں ڈرامہ لگتے ہیں اس وزیراعلیٰ کو اسقدر چھوٹ دی گئی اوربے لگام چھوڑاگیا تو یہ گلگت بلتستان کا بھی سودا کریں گے۔
اسلام آباد؛ امام بارگاہ باب العلم پر دھشتگردانہ حملہ، پانچ افراد شہید اور زخمی
امام بارگاہ باب العلم آئی ایٹ اسلام آباد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید، جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امام بارگاہ باب العلم آئی ایٹ اسلام آباد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید، جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع […]
سعودی ولی عہد کی آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، علامہ نیاز نقوی

سعودی بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم کا باعث بن رہی ہیں، نائب صدر وفاق المدارس
لاہور ( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے ولی امرالمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حجاز مقدس پر قابض بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم اور دشمنان اسلام کی تقویت کا باعث بن رہی ہیں۔
