حسینیہ کمیٹی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلس رحلت پیامبر اکرم(ص) منعقد

حسینیہ کمیٹی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلسرحلت پیامبر اکرم(ص) و امام حسن (ع) منعقد روحانیت نیوز(ترجمان) حسینیہ کمیٹی کے زیراہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلس شب رحلت رسول اکرم(ص) منعقد،مجلس میں حوزہ علمیہ قم  میں مقیم علماء اور زائرین کی شرکت۔ مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر یعقوب بشوی نے خطاب کیا۔  

صدر جامعہ روحانیت اور مسئولین میڈیا کا قرارگاہ زائران حسینی ایرانی و غیر ایرانی مصلای قدس کا دورہ 

 روحانیت نیوز(ترجمان)سید احمد رضوی، صدر ج ر ب نے قرارگاہ زائران حسینی ایرانی و غیر ایرانی مصلای قدس کا دورہ کیا۔ صدر ج ر ب  نے مختلف اسٹالز پر جاکر خادمین حسینی کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ المصطفی اسٹال پر انہوں نے جامعہ المصطفی العالمیہ کی طرف سے مامور خادمین حسینی سے ملاقات کی۔ انہوں نے […]

حراستی مرکز میں کوئی بے گناہ قید ہے تو اسے رہا کیا جائے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر کسی نے جرم کیا تو اسے سزا ملنی چاہیے لیکن اگر حراستی مرکز میں کوئی بے گناہ قید ہے تو اسے رہا کیا جائے۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر حکومتی وکیل ساجد الیاس بھٹی کا کہنا تھا کہ حراستی مراکز کے معاملے کا تعلق محکمہ داخلہ اور قبائلی علاقوں سے ہے، قبائلی علاقوں میں قائم فعال حفاظتی مراکز کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔