لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ طلب کرلی

 لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ جوڈیشل ریکارڈ نہیں اور اسے شہادت کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پرتہران پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پرتہران پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کاکہنا ہے کہ پاسکتانی فوج […]

تفتان بارڈر پر زائرین کی حالات زار/تحریر : محمد حسن جمالی

ان دنوں میں پوری دنیا سے زائرین جوق در جوق کربلا پہنچ رہے ہیں- روز اربعین نواسہ رسول کو سلام پیش کرنے کی تمنا لے کر کائنات کی جگہ جگہ سے حسین کے چاہنے والے کربلا کی طرف سفر کررہے ہیں- پیادہ روی جیسی پر عظمت وبافضیلت رسم کی ادائیگی کے لئے زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ روز اربعین سے کم از کم تین دن پہلے وہ نجف اشرف کی مقدس سر زمین پر پہنچ جائیں -چنانچہ کویت، بحرین ،امریکہ سمیت دنیا کے دور دراز ملکوں سے زائرین عراق کی سرزمین پر پہنچ کر پیادہ روی شروع کرچکے ہیں، جن زائرین میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکهنے والے لوگ ہیں -غیر مسلم کی ایک بڑی تعداد بهی مظلوم کربلا کے روضہ اقدس پر جبین نیاز رکهنے کے لئے پیادہ روی کرنے والوں میں شامل ہے-